• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپر والوں کو ہماری مقبولیت کا اندازہ ہوگیا، شہباز شریف کے پاس پیسے مانگنے کے سوا کوئی پلان نہیں، عمران خان

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپر بیٹھے بڑے بڑے مجرموں کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ مقبولیت میں پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتے ‘ان سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی ‘ہماری معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے‘ اگرسیاسی استحکام نہ آیاتومجھے خوف ہے کہ پاکستان وہاں پہنچ جائے گاجہاں اس کو کنٹرول کرنا اورپھر گرنے سے روکنا سب کے لئے مشکل ہوجائے گا ‘ .

شہباز شریف کے پاس سوائے پیسے مانگنے کے کوئی پلان نہیں ہے۔ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، اگر یہ اسی طرح چلتے رہے تو پھرہم زیادہ دیر صبر نہیں کرسکتے اور عوام کو احتجاج کی کال دینگے۔

گزشتہ روز عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پاکستان اور باہر کوئی وقعت نہیں، حکومت نے کہا تھا عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی قسط آنے کے بعد حالات بہترہوں گےمگر صورتحال قوم کے سامنے ہے ‘ اس وقت تاریخی مہنگائی ہے‘ دعوی کرتا ہوں ملکیتاریخ میں تحریک انصاف جیسی کوئی مقبول جماعت نہیں‘ان کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں، یہ شہبازشریف کو آئن اسٹائن سمجھ رہے تھے ، آئے گا تو سارا کچھ ٹھیک کردے گا۔

سیلاب آیا ہے ان کا کوئی روڈ میپ نظر نہیں آرہا‘شہبازشریف نے توانتونیو گوتریس کا بازو ہی نہیں چھوڑا۔ 5ماہ میں قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں؟دال، گھی کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، اللہ تعالی نے ان کو ایکسپوزکردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مخالفین ملک کا سوچنے کے بجائے کرپشن کیسز ختم کر رہے ہیں‘اب ملک میں قرضے واپس کرنے کی سکت نہیں رہی‘ان سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی، آج سب کوکہنا چاہتا ہوں پاکستان کودلدل سے نکالنے کے لیے جلدی الیکشن کرائے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید