اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پشین بارڈر مارکیٹ کا آئندہ ماہ افتتاح متوقع ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے رجحان میں اضافہ ہوگا، پشین بارڈر مارکیٹ مکمل ہو چکی ہے اور اس کا افتتاح ابھی باقی ہے جبکہ گبد، رمدان اور کوہک سمیت دیگر تین مارکیٹوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ایرانی پارلیمانی وفد جس کی قیادت ممبر اسمبلی مالک فاضلی کر رہے تھے ،سے ملاقات کے دوران کہی۔