• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان میں 20 ہزار کاشتکاروں کو لیز پر اراضی دینگے‘ پرویز الٰہی

لاہور(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی خصوصی ہدایت پر چولستان میں 20ہزار مقامی کاشتکارو ں کو سرکاری اراضی لیزپر دینے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ 5سالہ عارضی کاشت کیلئے20 ہزار کاشتکاروں کوشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی۔پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی جبکہ مزید 5ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کیلئے اراضی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید