کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) سبزل روڈ پود کلی چوک کے قریب موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم پھینکنے سے ایک راہگیر جاں بحق جبکہ خاتون دو بچوں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے رکشے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جمعہ کی شب سبزل روڈ پود کلی چوک کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی جو ایک گاڑی سے ٹکرا کر سڑک پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔جس کے نتیجے میں ایک راہگیر 50سالہ محمد مراد ولد نصیب اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔