پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی کنٹرول مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انتظامی افسران کی نگرانی میں متعلقہ ٹاؤنز ، پی ڈی اے اورمحکمہ صحت کے اہلکار مختلف علاقوں میں سپرے، فوگ سپرے، کھڑے پانی کی صفائی، مساجد میں نمازیوں، سکولوں میں طلباء اور دیگر مقامات پر عوام کو ڈینگی وائرس احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور پشاور سے ڈینگی کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔