پشاور ( وقائع نگار )پشاور شہر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران مسلسل اضاف نے مہنگائی کے ستائے عوام کی چیخیں نکال کے رکھ دی شہر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے تک پہنچ چکا ہے،ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہونے سے شہری شدید مشکلات سے دو چار ہے تاہم متعلقہ حکام شہریوں کو ریلیف دینے میں بے بس دکھائی دینے لگی، پچھلے ایک ہفتے کے دوران فائن آٹا20کلو کا تھیلہ1950روپے سے بڑھ کر2250روپے تک جاپہنچا، مکس 20کلو آٹے کی قیمت میں مزید50 روپے کا اضافہ ہوگیا اور مکس آٹے کا تھیلہ2100روپے سے 2150 تک جا پہنچا ہے جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔