• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، سیلاب متاثرین سے نامناسب رویے پر پی پی کے 2 ایم پی ایز کوعدالت نے آج طلب کرلیا

دادو(این این آئی)دادو کی سیشن کورٹ نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو سیلاب متاثرین سے نامناسب رویے پر طلب کرلیا۔

دادو کی سیشن کورٹ میں رکن اسمبلی صالح شاہ جیلانی اور سجیلا لغاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے گائوں تاج پور میں سیلاب سے 200 گھرگرگئے ہیں، امداد کے لیے اراکین اسمبلی کے گھر گئے، لیکن اراکین اسمبلی کے گارڈز نے دھکے دے کر نکال دیا۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں اراکین اسمبلی کو (آج) پیر 19ستمبرکو طلب کرلیا۔سیشن عدالت نے دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کو ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید