اسلام آباد، لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں لیگی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کیخلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، لیگی قائد کو مٹانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہاہے کہ حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب عمران خان کا مقدر ہے، وزیر اعظم شہبازشریف سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں،جس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ پیر کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چکوال جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں ۔