• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی تقرری، نواز شریف کا فیصلہ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی‘ فواد

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وزرا ء کہہ رہے ہیں نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے، ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے‘شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہورہے ہیں ‘ ایک سزا یافتہ مجرم کا پاک فوج کے سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔پیر کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، ن لیگی وزرا ء کہہ رہے ہیں نئے آرمی چیف سے متعلق شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا ء کہہ رہے ہیں نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید