• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہریوں میں تشویش

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز سر اٹھانے لگے ، سیٹلائٹ ٹاؤن میںموٹر سائیکل سوار خاتون سے بیگ چھین کر فرارہو گئے، شہباز ٹائون میں نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے شہری کو لوٹ لیاگیا ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک تھری میںموٹر سائیکل پر سوار ملزم راہ چلتی خاتون سے بیگ چھین کربا آسانی فرار ہوگیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی بینک کے اے ٹی ایم کے اندر گھس کر اسلحہ کے زور پرپیسے نکالنے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔