• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز ملتوی ہونے کا امکان

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر)سیلابی تباہ کاری اور مالی خسارے کے سبب اگلے پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ایونٹ مارچ 2024 میں کرانے کی تجویز گیمز فیڈریشن کو دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تین اکتوبر کوفیڈریشن کے اجلاس میں ہوگا۔بعض شریک ملکوں نے بھی اگلے سال اکتوبر نومبر میں چین میں ایشین گیمز کی وجہ سے بھی ان کھیلوں کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی او اے کے سکریٹری جنرل خالد محمود نے کہا ہے گیمز میں حصہ لینے والے رکن ممالک ایک برس میں 2 گیمز کے حق میں نہیں ہیں۔ لگ ایسا رہا ہے کہ اب گیمز مارچ 2024 میں ہوں گے، 2024 پیرس اولمپکس کے باوجود امید ہے کہ ان ملکوں کو سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر کوئی تشویش نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والے گیمز میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید