• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد کی عمران خان کے وکیل پر تنقید، ججز کو بھی مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان پر برس پڑے ، ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ کس گگو گھوڑے کو رکھ لیا ہے آپ خود بات کریں وہاں پر ۔ فواد چوہدری نے ججز کو بھی مشورے دیئے ۔ ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے حامد خان کو گگو گھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اور عمران خان کے درمیان کا معاملہ ہے، وکیل ایسے ہی منہ اٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے، حامد خان کو کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا ۔ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اْس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی، جب عمران خان کے وکیل حامد خان نے فواد چوہدری کی گفتگو پر تبصرہ کیا تھا۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید