لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد اور اداروں کے خلاف منفی مہم میں ملوث 11 لاکھ 35 ہزارسے زائد یو آر ایل( آئی ڈیز) بلاک کردی ہیں۔دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کو12لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں اور سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹس کے خلاف ملیں۔دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک پر1 لاکھ 12 ہزار سے زائد پوسٹس کو بلاک کردیا۔