• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امداد کی اپیل، امریکی صدر کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم، بل گیٹس سمیت مزید رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد، نیویارک(اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کے متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ متاثرہ خواتین و بچوں کو درکار مددپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم نے بل گیٹس سمیت مزید عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگومیں زدگان کی مدد پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ جمعرات ایک پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کے متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ میرے ملک کو تباہ کن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے، سے متاثر ہونے والے خواتین اور بچوں کو درکار مددپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔بعدازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے،اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز روانگی سے قبل بل گیٹس کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرہوئی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کی صدر ارزلا فان دیئر لیئن نے ملاقات کی ، وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرہوئی۔ ایک پیغام میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں موجودہ پروگرامزمیں پاکستان کے متاثرین کی بحالی بات چیت کا محور رہا، دیگرعالمی رہنمائوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ہم نے ، موسمیاتی تبدیلی اور متاثرین کی بحالی پرتبادلہ خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید