پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد شیر علی خان نے مستورات تنازعے پراقدام قتل کے الزام میں نامز د ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی ،جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے پہنچا دیا۔ استغاثہ کے مطابق احتشام عرف ذیشان پرالزام ہے کہ اس نے مستورات تنازعے پر تھانہ گلبرگ کی حدود سنہری مسجد میں فائرنگ کرکے محمد عبداللہ ساکن تہکال پایا کو شدید زخمی ہوا،جس نے مجروح حالت میں ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس پر باارادہ قتل ذیشان نے فائرنگ کی۔ جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔