• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں، مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے مظاہرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کیخلاف کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں کراچی کی تاجر برادری کے نمائندوں عطیق میر، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ، محمد ارشد و دیگر نے شرکت کی، دوسری جانب تحریک انصاف کی سی بی سی کی تنظیم نے تین تلوار اور گلزار ہجری میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا ، ریگل چوک پر مظاہرے میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، آفتاب صدیقی، شہزاد قریشی،علی جی سمیت دیگر عہدیداران کارکنان، خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید