• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیو وائرل، ملزم کو 24 سال قید، ترکش خاتون کو ہراساں کرنیوالا وی لاگر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم احسن خالق کو 24سال قید کی سزا سنادی،عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا،ملزم بچی کے اہلخانہ کو ہراساں کرکے بھتہ طلب کررہا تھا،علاوہ ازیں پریڈی پولیس نے ترکش خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کر کے حراساں کرنے والے وی لاگر خداداد کالونی کے رہائشی شعیب ولد شکیل کو ایمپریس مارکیٹ سےگرفتار کرلیا،دوران گرفتاری ملزم نے اس شرمناک حرکت پر ترکش خاتون سے معافی مانگی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا حلف دیا، ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید