• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن توشہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے گا

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کی توشہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر توشہ خانہ ریفرنس کا مختصر فیصلہ سنائیں گے

 فیصلے سنانے کے ایک دن قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے جائینگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ریفرنس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھ ا،توشہ خانہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید