• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، PTI کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا، الزامات، گالیاں

کراچی (نیوز ڈیسک) لندن میں موجود ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھیر لیا اور الزامات لگانے کے علاوہ گالیاں بھی بکیں، مریم اورنگزیب کافی شاپ سے کافی لینے رکی تھیں ، تاہم انہوں نے مظاہرین کو کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے لندن میں گھیر لیا، الزامات لگائے اور مغلظات بھی بکیں۔ مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینےکے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔ پی ٹی آئی کی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے، کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پرپی ٹی آئی کی خواتین نے چور ہونےکا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے۔ خواتین نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹا رہی ہیں، احتجاج کرنے والے مریم اورنگ زیب کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، تاہم مریم اورنگزیب نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں۔
اہم خبریں سے مزید