• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 6000 کلو مضر صحت مصالحہ جات برآمد، فیکٹری سربمہر

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے باچا خان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کاروائی کرتے ہوئے ایک کارخانے سے 6000 کلو سے زائد غیر معیاری و مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرلئے ہیں۔ مصالحہ جات کی تیاری میں چوکر، چاول اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے۔ ترجمان کے مطابق کاروائی کے دوران ایک یونٹ کو سربمہر کردیا گیا۔ کارخانے میں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ یونٹ سے مضر صحت مصالحہ جات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے ۔
پشاور سے مزید