پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس نے عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے شہر میں سبزیوں کی قیمتیں ٹماٹر 150،سبز مرچ 260،لہسن 320،ادرک 340، کچالو 110،ٹینڈا 150،بھنڈی 110جبکہ پھلوں کی قیمتں آم 200،اڑو 250،انگور 230،سیب 150کیلا 110اور دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ رہی سہی کسر منافع خوروں نے پوری کر دی جو خود ساختہ قیمتیں لگا کر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔