• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میچ کا پہلا دن بیٹسمینوں کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کے پہلے دن بیٹسمین چھائے رہے اور تینوں میچوں میں تین سو سے زائد رنز بنے۔ ناردرن نےسدرن پنجاب کے خلاف فیصل آباد میں چار وکٹ پر379رنز بنائے۔ عبدالفصیح نے151رنز بنائے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے189رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف چھ وکٹ پر358رنز بنائے۔بلوچستان نے دفاعی چیمپئن پانچ وکٹ پر324رنز اسکور کئے۔


اسپورٹس سے مزید