• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ پاکستان پولیس نے جیت لیا

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ کا سہرا پاکستان پولیس کے سر سج گیا، فائنل میں ہزارہ کمبائنڈکوشکست کا سامنا کرنا پڑا،صوبائی وزیر کھیل و ثقافت امورنوجوانان عبدالخالق ہزارہ اور سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی نے انعامات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق تیسرا آل پاکستان وزیر اعلی ٰبلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا،فائنل میچ ہزارہ کمبائنڈ اور پاکستان پولیس کے درمیان ایوب سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراونڈ میں کھیلا گیا،میچ کے پہلے ہاف میں صرف پاکستان پولیس نے ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سر جوڑ کوشش کی لیکن ہزارہ کمبائنڈ ایک گول کرنے میں کامیاب ہوا جس سے میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگئی میچ کا فیصلہ پلنٹی کک پر کیا گیا جس میں پاکستان پولیس نے کامیابی سمیٹ کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا،اس سے قبل تیسرے پوزیشن کیلئے مسلم کلب چمن اور بلوچ کلب نوشکی کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں مسلم کلب چمن نے کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن کے حقدار کرار پائے، فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و ثقافت امورنوجوانان عبدالخالق ہزارہ،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، تھے، فائنل کے ونر ٹیم کو 15 لاکھ رنر کو 10 لاکھ اور تیسری پوزیشن کو 5 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت امورنوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے کامیاب ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کامیاب ٹورنامنٹ کو ملک بھر سے شریک کھلاڑیوں کے نام کیا انہوں نے کہا کہ شائقین اور کھلاڑی اس ٹورنامنٹ سے خوب لطف اندوز ہوئےصوبائی حکومت کوئٹہ کے عوام اور کھلاڑیوں کو قومی سطح کے ایونٹ دے رہے ہیں ہمارے یوتھ میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے آج بہت بڑی خوشی کا دن ہے یہ لیگ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا صوبہ کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے ایونٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع میسر آتا ہے آخر میں رنر ونر ٹیموں کو ٹرافی اور کیش پرائز دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید