اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان ہوگا ساری گولیوں کا استعمال کرینگے، آخری حد تک جائیں گے.
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کلیئر کروں کل بھی ہماری میٹنگ ہوئی تھی آج بھی ہماری میٹنگ ہورہی ہے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسی ہفتے میں ہم جو ہیں وہ لانگ مارچ کے لئے اسی ہفتے میں کال دیں گے دیکھیں ہم نے جتنی بھی کوشش کی ان کو ہم آپشن دے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں .
آٹھ دن میں لانگ مارچ کی تاریخ دینگے،زیادہ ٹائم نہیں لیں گے ایک ہفتے کے اندر اندر ہم نے کال دینی ہے لانگ مارچ کی ۔ جو ہمارے پاس bullets ہیں ناں ہم آخری حد تک جائیں گے۔