• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مقابلہ،عمرقید پانے والے مفرور افسران کی برطرفی رپورٹ پیش

ملتان(سٹاف رپورٹر)جعلی پولیس مقابلہ میں عمر قید کی سزا سنائے جانے والے چار مفرور پولیس افسران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، آر پی او ملتان کی جانب سے عدالت میں مفرور پولیس ملزمان کو نوکری سے برخاست کرنے کی رپورٹ پیش کردی گئی ، ایڈیشنل سیشن عدالت نے آر پی او ملتان کو مفرور 4 پولیس افسران کو گرفتار کرنے کے لیے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان میں سابق انسپکٹر و ایس ایچ او تھانہ سٹی خانپور ابرار گجر ، سب انسپکٹر مختیار ، اے ایس آئی محمود اقبال اور اے ایس آئی ظفر شامل ہیں، عدالت نے چاروں پولیس ملازمین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے ۔عدالت نے آر پی او ملتان کو ان ملازمین کو پکڑنے والے کو انعام دینے اور اخبار میں اشتہار دلوانے کا بھی حکم دے رکھا ہے ، تھانہ بستی ملوک میں مئی 2020 میں جعلی پولیس مقابلے میں دو شہریوں عمران رضا اور غلام شبیر کو قتل کیا گیا تھا۔زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز مقدمہ میں گرفتار صنعت کار شیخ عبدالحمید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے مقامی ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغواء برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت مزید گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔سابق ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کو تاوان کے لیے اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی سمیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ملتان سے مزید