• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کا شرکت سے انکار

کراچی( ا نصر اقبال،سٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے کیمپ میں شر کت سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف انکوائری کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جس کے سر براہ میجر جنرل (ر) طارق حلیم سوری ، اولمپئین ناصرعلی،آصف نواز کھوکھر، سید محمد ظاہر شاہ، جاوید چھتاری ایڈوکیٹ اور میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ شامل ہیں، کمیٹی کے ارکان کیمپ میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ورچوئل میٹنگ بھی کریں گے، دوسری جانب ہاکی لیگز میں مصروف قومی ہاکی کھلاڑیوں کے کیمپ میں شر کت سے انکار کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے پی ایچ ایف کے بعض سابق عہدے داروں او لاہور کی ایک ہاکی اکیڈمیز کے حکام کے اشارے پر پاکستان نہ آنے اور قومی ٹیم کی نمائندگی سے انکار کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہمارے پاس بھی یہ اطلاعات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے بھی ان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا مگر انہوں نے مثبت جواب نہیں دیا، چار کھلاڑیوں نے عثمان شیخ کو کوچنگ پینل میں شامل کرنے پر اپنی تشویش اور تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید