• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن مواد کے منفی اثرات 14 سالہ برطانوی لڑکی کا خود کو نقصان پہنچا کر زندگی کا خاتمہ

لندن( اے ایف پی)آن لائن مواد کے منفی اثرات کا شکار 14سالہ برطانوی لڑکی نےخود کو نقصان پہنچا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق نارتھ لندن کورونرز کورٹ کے جج اینڈریو واکر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ 14 سالہ مولی رسل کو ایسے آن لائن مواد کا سامنا کرنا پڑا جس نے اسے منفی انداز میں متاثر کیا او ر اس نے سنگین ڈپریشن کا شکار ہوکر خود کو انتہائی نقصان پہنچایا اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔انکوائری میں بتایا گیا کہ رسل نے اپنی موت سے پہلے 6ماہ کے عرصے میں انسٹاگرام پر 16,300 پوسٹس کو محفوظ، شیئر یا لائک کیا، جن میں سے 2،100 ڈپریشن، خود کو نقصان پہنچانے یا خودکشی سے متعلق تھیں۔
اہم خبریں سے مزید