واشنگٹن /نیویارک( نیوز ڈیسک)امریکا میں برفباری جاری ہے،نیویارک کے میئر شہریوں کی مدد کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہفتے کے روز سے اب تک 19ہزار پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث سڑکوں پر سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نیویارک کے میئر ظہران ممدانی برفانی طوفان کے دوران عوام کی مدد کیلئے خود سڑکوں پر نکل آئے،ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ طوفان کے باعث کم از کم 20 امریکی ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔میئر ظہران ممدانی نے بتایا کہ اتوار کے روز 5 افراد کھلے آسمان تلے مردہ پائے گئے۔