• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت، پتنگوں پر مذہبی، سیاسی اور قومی نوعیت کی علامتوں کے استعمال پر پابندی

لاہور(آصف محمود بٹ )صوبائی حکومت نے بسنت 2026کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے پتنگوں پر مذہبی، سیاسی اور قومی نوعیت کی علامتوں کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی ہے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک صرف سادہ یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگیں اڑانے کی اجازت، صوبے میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144تحت ایک جامع حکم نامہ جاری کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پنجاب نے لاہور میں محدود اور ضابطے کے تحت بسنت منانے کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صوبائی حکومت کی منظوری سے پنجاب پتنگ بازی ایکٹ 2025 کی دفعہ 6(1) کے تحت 6 سے 8 فروری 2026 تک لاہور کی ضلعی حدود میں قابلِ اجازت پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن 29 دسمبر 2025 کو جاری کیا تھا۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کو بھی عوامی آگاہی کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بسنت کی بحالی اور لاہور کی ثقافتی روایت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ قانون کی عملداری، شہریوں کے تحفظ اور فرقہ وارانہ و سیاسی حساسیت کے پیش نظر توازن قائم رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید