• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 کے متنازع انتخابات کیخلاف JUI کا یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی نے 8 فروری 2024کے متنازع اور بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ جمہوریت دن بدن کمزور ہو رہی ہے، آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، غیور عوام حکمرانوں کی قرآن و شریعت کے متصادم آئین سازی کیخلاف احتجاج کرینگے، مہنگائی ،بے روزگاری،بدامنی، لاقانونیت، کیخلاف عوام کے شانہ بشانہ ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید