• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس، سانگھڑ کی 8 سالہ بچی انڈس اسپتال میں زیرعلاج

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں ریبیز کا ایک کیس سامنے آ گیا ہے۔ ضلع سانگھڑ کے علاقے جھول سے تعلق رکھنے والی 8سالہ بچی کو مکمل ریبیز انسیفلائٹس کی حالت میں کراچی کے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت پالی ایٹو کیئر پر ہے۔ دوسری جانب کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں رواں ماہ اب تک کتے کے کاٹے سے متاثرہ تین ہزار سے زائد افراد کو لایا جاچکا ہے جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید