• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹس کی امیگریشن اصلاحات کیلئے امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیموکریٹس نے امیگریشن اصلاحات کیلئے امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اختتام ہفتہ پر مینی پولس میں وفاقی افسران کے ہاتھوں فائرنگ کے ایک اور مہلک واقعے کے بعد، سینیٹ میں ڈیموکریٹس یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ بامقصد اصلاحات کے بغیر امیگریشن کے نفاذ کے لیے فنڈز کی فراہمی جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دینے کے بجائے، وفاقی حکومت کا بڑا حصہ شٹ ڈاؤن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اگر کانگریس جمعہ کی ڈیڈلائن سے پہلے یہ بل منظور کرنے میں ناکام رہتی ہے، تب بھی اس بات کا امکان کم ہے کہ حکومتی تعطل قلیل مدت میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن نافذ کرنے کی کارروائیوں کو نمایاں طور پر روک سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے داخلی پالیسی کے ایک بڑے بل نے،جسے انہوں نے ’بگ، بیوٹی فل بلـ‘ کا نام دیا تھا،امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ملک کا سب سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے والا قانون نافذ کرنے والا ادارہ بنا دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید