اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ریئل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کے اپنے عزم کے تسلسل میں، جنوری 2026کے دوران تین نئی ریٹ سکیموں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔نظرثانی شدہ ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ریگولیشن2022دی ریگولیشن کے تحت دو نئی رینٹل ریٹ سکیموں اور ایک نئی انویسٹمنٹ بیسڈ ریٹ سکیم کی منظوری کے بعد، رجسٹرڈ ریٹ اسکیموں کی مجموعی تعداد28 ہو گئی ,رینٹل ریٹ اسکیموں کا قیام کرایہ پر دی جانے والی رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈز جمع کرنے کے مقصد سے کیا جاتا ہے۔