کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے احتجاج ،پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایم کیو ایم کے ارکان نے سخت احتجاج اور شور شرابہ ۔جس پر اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات ختم کرکے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت دیدی، اپوزیشن کے احتجاج کے باعث کارروائی کا باقی ماندہ ایجنڈا زیر غور نہ آسکا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکرنوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق ابھی وقفہ سوالات شروع ہی ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر پوائنٹ آف آرڈر پر کھڑے ہوگئے وہ سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے۔ اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی تو ایم کیو ایم کے ارکان نے اسپیکر کی نشست کے سامنے جمع ہوکر شور شرابہ اور احتجاج شروع کردیا۔