• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی گرین ہاؤس گیس؛ 70 فیصد اخراج کے ذمہ دارصرف 10 ممالک، مصدق ملک

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے تقریباً 70فیصد اخراج کےذمہ دارصرف دس ممالک ہیں جبکہ عالمی سطح پر دستیاب تقریباً 85 فیصد گرین فنانسنگ بھی انہی ممالک کو حاصل ہو رہی ہے،انھوں نے ان خیا لات کا اظہار پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا مورٹینسن سے ملاقات کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر نے ڈنمارک کی سفیر کو پاکستان میں ایک گرین یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید