• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، دیہاڑی دار مزدوروں کو ترقیاتی منصوبوں میں روزگار دینے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات پر پشاور کی سڑکوں پر بیٹھے دہاڑی کی تلاش میں بیروزگار مزدوروں کو پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں روزگار دینے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مزدوروں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے پشاور کے تمام ٹی ایم ایز کو ٹاسک حوالہ کردیا ،اس بات کا فیصلہ جمعہ کے روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، سیکرٹری پی ایچ اے،سیکرٹری ایری گیشن،ریجنل میونسپل افیسر اور پشاور کے تمام تحصیلوں کے ٹی ایم ایز نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق پشاور کے سڑکوں پر موجود دہاڑی کی تلاش میں بے روزگار ملازمین کو پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں روزگار فراہم کرنے اور اس سلسلے میں تمام ٹی ایم ایز کو ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ کنٹریکٹرز سے بھی درکار ملازمین کی لسٹ حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اس کے علاوہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق دو ہفتوں کے نوٹس پر پشاور کے اہم اور مصروف مقامات کارخانوں چوک ،باچا خان چوک ،چارسدہ روڈ اور فیز تھری چوک کی۔مکمل صفائی ،حیات آباد کینال روڈ کے دونوں اطراف شجر کاری رنگ روڈ موٹر وے چوک تا موٹر وے ٹول پلازہ سوڈیم اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بی آر ٹی انڈر پاسز کی تزئین وآرائش اور حیات شہید ٹیچنگ ہسپتال کے نذدیک ٹریفک اژدھام کو۔کنٹرول کرنے کے لئے کار پارکنگ پلازہ کی۔تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب اور یونیورسٹی روڈ یونیورسٹی ماڈل کالج تا کارخانوں مارکیٹ بونڈری وال کی مرمت تزئین و آرائش کے لئے ہدایات جاری کردیں گئے اس کے علاوہ پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت اندرون شہر کے اہم اور تاریخی بازاروں کی۔عظمت رفتہ اور تاریخی حیثیت کی بحالی زیرِ زمین بجلی کے تاروں کی تنصیب ،کابلی گیٹ تا قصہ خوانی ،قصہ خوانی تا چوک یادگار اور اندر شہر بازار میں جدید طرز پر نکاسی آب کیلئے نالوں کی تعمیر پر فوری طور پر کام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ پشاور اپ لفٹ پروگرام حقیقی معنوں میں اپ لفٹ پروگرام ثابت ہو اور پروگرام سے حقیقی معنوں میں پشاور کا اصل مقام اور تاریخی حیثیت بحال ہو جس کے لئے بھرپور کوششیں کی جائے انہوں نے تنبیہ کی کہ تمام منصوبے اپنے مقررہ وقت میں شفافیت کیساتھ مکمل ہو اس سلسلے میں انہوں ہفتہ وار رپورٹ طلب کی گئی۔
پشاور سے مزید