• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کے وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پی ایچ ایف کے انتخابات تسلیم نہ کئے جانے کے تناظر میں ہفتے کو پی ایچ ایف کے وفد کی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے ملاقات کو ہاکی کے حلقوں میں خوش گوار تبدیلی قرار دیا جارہا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دو رکنی وفد نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسن الرحمان مزاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی، پی ایچ ایف کا وفد سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین اور اولمپیئن ناصر علی پر مشتمل تھا، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ چاہتے ہیں خواہش ہے کہ قومی کھیل زمانے عروج کی جانب اپنا سفر دوبارہ شروع کرے, حیدر حسین کا گراس روڈ لیول پر ہاکی کے فروغ کے لئے کام کرنا اور ان کا پلان متاثر کن ہے، قومی کھیل کی بحالی اور گرین شرٹ کو دوبارہ بام عروج پر لانے کی کوششوں میں ہاکی فیڈریشن کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا مکمل تعاون حاصل رہے گا، اس موقع پر پی ایچ ایف کے سکریٹری نے فیڈریشن کے پلان سے آگاہ کیا۔

اسپورٹس سے مزید