• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں غیر ملکیوں کے لئے بغیر کفیل اقامے کا آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پیر تین اکتوبر2022 سے غیرملکیوں کے لیے ’گولڈن‘، ’ورچوئل‘ اور ’گرین‘ سمیت 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز کیا ہے۔ الامارات میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے کہا ہے کہ ’غیرملکیوں کے لیے دس اقسم کے اقاموں کا اجرا شروع کیا گیا ہے۔ ان کی مدت دو سے دس برس تک ہے۔ تمام اقامے قابل توسیع ہیں۔‘ نئے اقامہ نظام میں سرمایہ کاروں، تاجروں، سائنسدانوں، ماہرین، ممتاز طلبہ، فلاحی خدمات، ڈاکٹروں اور زندگی کے تمام شعبوں کے ہنرمندوں کے لیے ویزوں اور اقاموں کی سہولت دی گئی ہے۔ ویزا اور اقامے کی کارروائی کو مختصر اور آسان بنانے کے ساتھ سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ امارات میں مقیم غیرملکی کی فیملی اورغیرملکی پاسپورٹ ہولڈر جی سی سی ممالک کے شہریوں کی اولاد و بیگمات کے لیے بھی اقامہ جاری ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید