• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیسٹرو، ملیریا اور ڈینگی کی وبا، 24 گھنٹوں میں نومولود ماں سمیت ہلاک، 700 سے زائد اسپتالوں میں داخل

خیرپور /چمبڑ/خیرپور ناتھن شاہ(بیورو رپورٹ/نا مہ نگاران) گیسٹرو،ملیریا اور ڈینگی کی وبا ، 24 گھنٹو ں میں نو مولودبچہ ماں سمیت ہلاک ،700سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ، خیرپور کوٹڈیجی صوبھوڈیرو اور کنگری کے علاقوں میں گیسٹرو ملیریا اور ڈینگی کی وبا زور پکڑ گئی گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران نومولودبچہ ماں سمیت جاں بحق 7سو سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں داخل، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے کوٹڈیجی صوبھوڈیرو اور کنگری کے علاقوں میں گیسٹرو ملیریا اور ڈینگی کی وبائیں زور پکڑ گئی گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران نومولود بچہ اور اس کی ماں مسماۃ گل جان ملیریا کے باعث جاں بحق ہوگئے، مسماۃ گل جان اور اس کے نومولود بچے کو ملیریا ہوگیا جس کے نتیجے میں ماں بچے دم توڑ گئے، دم توڑنے والے والے ماں بچے کا تعلق تحصیل کوٹڈیجی کے علاقے جاگیر علی اکبر سے تھا جبکہ گیسٹرو ملیریااور ڈینگی بخار کے 7سو سے زائد مریض گمس اسپتال گمبٹ تعلقہ اسپتال کنگری سول اسپتال خیرپور اور سٹی اسپتال میں داخل ہوئے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق گیسٹرو ملیریا اور ڈینگی کی وبائیں حالیہ بارشوں کا شہر ودیہات سے سیلابی پانی نہ نکالنے کے باعث پھیلی ہیں وبائی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے شہر و دیہات سے فوری طور پر سیلابی پانی نکالنا ہوگا۔چمبڑ سے نامہ نگار کے مطابق گردونواح میں مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا بخار تیزی سے پھیل رہا ہے ،تحصیل اسپتال چمبڑ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دلدار مغل کے مطابق شہر اور گردو نواح میں ملیریا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ بارش کا سیلابی پانی ہے ۔ ڈاکٹر دلدار مغل کے مطابق اس وقت 80فیصد مریض ملیریا بخار میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر بڑھتے ہوئے ملیریا پر قابو نہ پایا گیا تو ڈینگی بخار پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔شہریوں کے مطابق ٹائون انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر اور گردونواح میں مچھر مار اسپرے نہیں ہو رہا جس کے باعث مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرایا جائے۔خیرپور ناتھن شاہ سے نامہ نگار کے مطابق سیلاب کے بعد کاچھو اور دیگر مقامات پر آنے والے سیلاب کے بعد پھیلنے والی ملیریا اور گیسٹرو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید