• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکیں، آرمی چیف

واشنگٹن(ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے‘ مضبوط معیشت کے بغیر قوم ہدف حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکار ی نہیں ہوسکتی۔ آرمی چیف نے دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جاؤں گا‘اس بات کا اظہار پہلے بھی کیا جاچکا ہے ‘فوج سیاست سے دورہے اور دور ہی رہے گی ۔اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد ناگزیر ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید