کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر لیگ کے بعد مارچ میں پنڈی میں پہلی خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کر دیا ہے جس میں چارشہروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی کے مطابق لیگ کے میچز پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہوں گے۔ فائنل میچ پی ایس ایل فائنل سے ایک دن پہلے ہوگا۔ ہر ٹیم میں 12مقامی اور چھ غیر ملکی کرکٹرز حصہ لیں گی۔ مجموعی طور پر12لیگ میچ ہوں گے۔ چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے نوجوان خواتین کرکٹرز کو اپنی اسکلز بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔