• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے نواحی علاقے میں آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے

پشاور ،کوہاٹ(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں ) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے امیر خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس نے بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔ جبکہ ہمارے نما ئندے کےمطابق پشاورکے مضافاتی علاقے میں شدت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسند مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید