• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کارکن والد کی صحت کیلئے دعا کریں وہ پہلے سے بہتر ہیں، بلاول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ والد صاحب( آصف زرداری ) کی صحت کے لیے دعا کریں۔جمعرات کو وزیراعلی پائوس میں پریس کانفرنس کے بعدصحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں ان سے آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے والد(آصف علی زرداری)کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے ان کی سرجری کروائیں لیکن ڈاکٹرز نے فی الحال سرجری کرنے سے منع کردیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان سے کہتا ہوں والد صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں۔
اہم خبریں سے مزید