• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے پہلے دن کی آمدنی کا بڑا حصہ سیلاب زدگان کو دیا جائیگا، سوشل میڈیا پر خیر مقدم

کراچی (جنگ نیوز) ”جیوفلمز“ کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینرتلے تخلیق کی گئی شاہکار فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی ریلیز کے دِن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، فلم بینوں کی بے قراری بھی بڑھتی جارہی ہے۔ فلم کی ٹیم نے یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی مہنگی ترین فلم کی پہلے دِن کی آمدنی کا بڑا حصہ سیلاب زدگان کو دیا جائے گا تاکہ اُن کی آباد کاری ممکن ہوسکے۔ سوشل میڈیا پر اس اعلان کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

 دوسری طرف فلم کیلئے ایڈوانس بکنگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔ فلم کے اہم کرداروں میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، عمیمہ ملک، مرزا گوہر رشید، فارس شفیع اور علی عظمت سمیت پاکستان کی بڑی اسٹار کاسٹ شامل ہے۔ 

بین الاقوامی معیار کی VFX مہارت کے ساتھ اس فلم کو انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے کے تحت AAA موشن پکچرز کے تعاون سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

 فلم سازوں نے ”جیوفلمز“ کے ساتھ اس فلم کی پارٹنر شپ کی ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ اور پاکستانی سنیما کی بحالی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ فلم 13 اکتوبر کو ”جیوفلمز“کے تعاون سے ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔ 

مقامی طور پر اس فلم کو مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے تقسیم کیا جائے گا جو پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کئی دہائیوں میں اپنی کوششوں اور کام کیلئے مشہور ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ فلم مووی گوورز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید