اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتا ہے کہ جو لوگ انکی بات سنتے ہیں وہ سب بیوقوف ہیں، یہ لوگوں کو اپنے جھوٹ اور چالوں سے بیوقوف بناتا ہے، عمران نے جھوٹ بول بول کر ہمیں تھکا دیا لیکن خود نہیں تھکا ، یہ کھیل کھیل کر ، چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے ، تیسری آڈیو لیک نیازی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ، ضمیر خریدنا شرک تھا تو آڈیو لیک کے بعد کیا باعث ثواب ہوگیا؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔