• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اساتذہ کا دھرنا دوسرے روز جاری، پرائمری کے ساتھ ہائی اسکول بھی بند

پشاور (لیڈی ر پورٹر)آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کا دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری رہا،پرا ئمری کے ساتھ ہا ئی سکول بھی بند کردئے گئے، اساتذہ اور سیکرٹری تعلیم کے مابین کے درمیان مذاکرات بھی جاری تھے کہ پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کیا ، دھرنا کے شرکاء بڑی تعداد میں جناح پارک میں موجود تھے جس میں صوبے بھر سے پرائمری اساتذہ کرام نے شرکت کی جبکہ مظاہرین نے ہونیوالے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کا اساتذہ پر شیلنگ کرنا آئینی حق تلفی ہے جبکہ واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، احتجاج میں ال گورنمٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور اپیٹا کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اس موقع پر اگیگا کے عہدیداران نے خطاب میں کہا کہ صوبے بھر میں پرائمری سکولز کے ساتھ ہائی سکولز بھی بند ہونگے،اساتذہ پر شینلگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہے۔
اہم خبریں سے مزید