• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی کال سے پہلے ہی حکومت بے حال، کانپیں ٹانگ رہی ہیں: شاہ محمود

ملتان( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہےحقیقی آزادی مارچ کا کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے ، تاریخ کا علم صرف عمران خان کو ہی ہے لانگ مارچ کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور یہ حق ہم سے کوئی بھی نہیں چھین سکتا،حکومت کی ابھی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں یہی وجہ ہے رانا ثنا اللہ نےالیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھا،رجیم چینج کا آغاز مراسلے اور اختتام چوروں کو این آر او ٹو دینے پر ہوا، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہئے تھا،ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال سے پہلے ہی وفاقی حکومت بے حال ہوگئی سیف اللہ نیازی اور حامد زمان سمیت دیگر کارکنوں کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں وفاقی حکومت کو گھبرانا نہیں حوصلہ رکھنا چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نواز شریف کو تو بہت پہلے آجانا چاہئے تھا ،اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز پر گئے اور واپس بھی وزیراعظم کے جہاز پر ہی آئے ،رجیم چینج کے سفر کا آغاز مراسلے اور اختتام چوروں کو این آر او ٹو دینے پر ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے مہنگائی مارچ میں کرائے کے لوگ تھے انہیں معلوم ہے ان کے پاس عوامی طاقت نہیں اسی لئے الیکشن نہیں کروانا چاہتے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا وسیب کے عوام کے لئے بہترین اقدام ہے جس کے ثمرات اس خطہ کے لوگوں کی دہلیز پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ملتان میں نشتر۔II، مدراینڈ چائلڈاسپتال غلہ گودام اور ٹراما سنٹر قادرپورراواں ملتان کے عوام کے لیے بہترین تحفہ ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید