سجاول (نامہ نگار)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقادر مگسی کا کہناہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داراسٹیبلشمنٹ ہے ‘ ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلنے والی پارٹی سندھ کی تقسیم کی قائل لسانی تنظیم کی فرمائش پر سندھ کے اہم کلیدی عہدوں چیف سیکریٹری اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدوں سمیت اب کامران ٹسوری کو سندھ کا گورنر تعینات کر دیا ہے، جو سندھ کی عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقادر مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے‘ ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داراسٹیبلشمنٹ ہے جس کی گزشتہ 75 سالوں سے پالیسیاں غلط رہی ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ہی نہیں دیا۔