اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نیازی ایبسلوٹلی فراڈ، منافق، فارن فنڈڈ فتنہ ہے۔ عوام اس کے فراڈ میں آنے سے بچیں، اس کی شخصیت صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔ صدر مملکت بھی انہیں جھوٹا شخص قرار دے چکے ہیں۔ منگل کو پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نیازی صبح دوپہر شام جھوٹ بولتا ہے، اس کا کام صرف جھوٹ بولنا، جھوٹ بولنے کا سبق سکھانا اور اس کی تلقین کرنا ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف آیا ہے، عمران خان دوسری پارٹیوں کی فنڈنگ اور اکاؤنٹیبلٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کوئی ثبوت اور شواہد پیش نہیں کر سکے، ان کی کوشش صرف ایک بیانیہ بنانا ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔