لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے روڈا کو نئی قانون سازی کے بعد سپریم کورٹ کے حکم سے ماورا اراضی ایکوائر کرنے سے روک دیا،عدالت نے پنجاب حکومت، روڈا اور دیگر سے 23 نومبر کو جواب بھی طلب کر لیا، درخواستگزار پبلک انٹرسٹ لاء ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود روڈا پراجیکٹ کیلئے اراضی ایکوائر کی جارہی ہے اور 14 ستمبر کو روڈا ایکٹ لاگو کردیا گیا۔